پاکستان
03 مارچ ، 2012

خیبر پختونخوا میں کام کرنے والی 27 نجی سیکورٹی کمپنیوں پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا میں کام کرنے والی 27 نجی سیکورٹی کمپنیوں پر پابندی عائد

پشاور… خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں کا م کرنے والی 27نجی سیکورٹی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے انکے لائسنس منسوخ کردیئے اور ان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا کے ذرائع کے مطابق صوبے میں کام کرنے والی 27نجی سیکورٹی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جن کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں ان میں سے بیشتر کے صوبے میں دفاتر ہی نہیں یا پھر انہوں نے رجسٹریشن ہی نہیں کرائی۔ذرائع کے مطابق پشاور میں امریکی قونصلیٹ اور اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کو سیکورٹی فراہم کرنے والی نجی کمپنی بھی محکمہ داخلہ کے پاس رجسٹر نہیں۔محکمہ داخلہ نے تمام کمشنر ز کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف نجی سیکورٹی کمپنی آرڈنیس 2002کے تحت کاروائی کرنے اور انکے دفاتر سیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب نجی کمپنی ترجمان کے مطابق کمپنی نے لائسنس کی تجدید کے لئے محکمہ داخلہ کو درخواست دی ہے تاہم ابھی تک لائسنس کی تجدید نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :