پاکستان
03 مارچ ، 2012

فنی خرابی کے باعث گوادر اور پسنی کو بجلی کی فراہمی معطل

تربت … تربت پسنی کے درمیان شادی کور کے مقام پر 132کے وی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث گوادر اور پسنی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ کیسکو ترجمان کے مطابق آج صبح تربت سے پسنی جانے والی 132کے وی ٹرانسمیشن لائن میں شادی کور کے مقام پرفنی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث گوادرانڈسٹریل اور پسنی کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ترجمان کے مطابق متاثرہ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے لئے ٹیم روانہ کردی گئی ہے اور آج شام تک بجلی بحال ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :