پاکستان
03 مارچ ، 2012

چمن: لکڑی کی آڑمیں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

چمن: لکڑی کی آڑمیں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ… لکڑی کی آڑ میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور گولا بارود کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ٹرک الٹنے کے باعث ناکام ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے علاقے گنج منڈی میں لکڑی سے بھرے ٹرک میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کوئٹہ اسمگل کیا جارہا تھا۔ اس دوران ٹائی راڈ کھلنے سے ٹرک الٹ گیا جس سے لکڑیوں کے نیچے چھپایا گیا دھماکا خیز مواد زمین پر گر گیا۔ ٹرک کا مالک اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ ٹرک سے متعدد طیارہ شکن گنیں، کلاشنکوفیں، بارودی سرنگیں، دھماکاخیز مواد، بم بنانے کے آلات اورجدید وائر لیس سیٹ برآمد کرلیے گئے۔

مزید خبریں :