22 مارچ ، 2013
کراچی…سندھ حکومت نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 13 سینئر پولیس افسران کو فارغ کردیا ، نوٹی فیکشن بھی جاری ہوگیا ہے۔فارغ ہونے والے پولیس افسران میں رسول بخش ساند، سلمان سید، کمانڈر شوکت شاہ اور کرنل ریٹائرڈ ندیم قاضی شامل۔کراچی: کرنل ریٹائرڈ واحد خان، منظور مغل، محب علی اور حسن دل کو بھی فارغ کردیا گیا۔فارغ ہونے والے پولیس افسران میں مرزا عبدلمجید، صاحب علی شاہ، انور عالم سبحانی ، رحمت اللہ اور فتح محمد بھی شامل ہیں۔