22 مارچ ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کا شیڈول آج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی شیڈول میں تبدیلی بھی کر دی گئی، کاغذات نامزدگی اب 25 کی بجائے 23 مارچ کو جمع ہونا شروع ہو جائیں گے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابی شیڈول حتمی منظوری کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو کراچی بھجوا دیا گیا، شیڈول چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد آج شام جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی، کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا مرحلہ 25 کی بجائے اب 24 مارچ سے شروع ہو جائے گا،جانچ پڑتال کا کام 31 کی بجائے اب 30مارچ کو شروع ہو گا۔