پاکستان
22 مارچ ، 2013

پاکستانی ڈاکٹر علی عدنان2013 کے ینگ گلوبل لیڈرز کی فہرست میں شامل

واشنگٹن…پاکستانی ڈاکٹر علی عدنان کو ورلڈ اکنامک فورم نے دو ہزار تیرہ کے ینگ گلوبل لیڈرز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ، لیکن ان کی نامزدگی بطور پاکستانی نہیں بلکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقا کی طرف سے کی گئی ہے ورلڈ اکنامک فورم میں ینگ لیڈر منتخب کیے جانے والے علی عدنان واحد پاکستانی ہیں جن کی نامزدگی ملک سیباہر سے کی گئی ، علی عدنان بحرین کے بڑے اسلامی بینکوں میں سے ایک بینک کے سینئر ایگزیکٹو ہیں ، انہوں نے اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے قانون میں شریعت اور پاکستانی قانون کیمضمون میں ڈگری حاصل کی ، جس کے بعد انہوں نے قانون میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں امریکا کے سرفہرست لااسکولز سے حاصل کیں ، علی عدنان ابراہیم قانون کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کے لیے فل برائٹ اسکالرشپ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں ، انہوں نے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ملکوں کے لیے معاشی ترقی کے لیے مختلف اقدامات ترتیب دیئے ۔علی عدنان ابراہیم دو بار امریکی بار ایسوسی ایشن کی اسلامک کمیٹی کے شریک چیئرمین بھی رہے ہیں اور اس وقت وہ اس کمیٹی کے سینئرمشیر ہیں ۔

مزید خبریں :