03 مارچ ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل نے اپنا استعفا واپس نہیں لیا جبکہ ن لیگ کی قیادت استعفا واپس لینے کے لئے ان پر مسلسل دباوٴ ڈال رہی ہے۔ یاسین سوہل کی اہلیہ ارم یاسین نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر کو بتایا کہ ان کے شوہر اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کی عزت نفس مجروح کی گئی اور ان کی توہین کی گئی۔ ان کے شوہر نے بتایا کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور ڈپٹی سپیکر رانا مشہود نے ان کا بیلٹ پیپر دیکھا جس کا رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے بھی برا منایا، اسی بات پر انہوں نے استعفا دیا۔ یہ استعفا وزیر قانون کے پاس موجود ہے۔