22 مارچ ، 2013
کراچی… ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی کلو ایل پی جی کے نرخ 5روپے بڑھا دیئے ، گھریلو سلنڈر 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 195روپے مہنگا ہو گیا۔ایل پی جی ڈسٹری بیو ٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سمیت گوجرانوالہ فیصل آباد سیالکوٹ اور گجرات میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1330روپے ہوگئی ، کراچی میں ایل پی جی کا سلنڈر 1270روپے ، اسلام آباد، راولپنڈی مری اٹک ، میر پور آزاد کشمیر جہلم ملتان ، اور بہاولپور میں گھریلو سلنڈر 1390روپے کا ، گلگت ناران کاغان, پشاور اور مظفر آباد میں سلنڈر کی قیمت 1450روپے ہوگئی۔