22 مارچ ، 2013
راولپنڈی …جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان پہنچنے پر ہتھکڑیاں لگنی چاہییں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفت گو میں مولانا عبدالغفور حیدری کاکہناتھاکہ لال مسجد آپریشن اور اکبر بگٹی کے قتل کے بعد پرویز مشرف قابل رحم نہیں رہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ چاروں صوبوں میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے بعد اپنے نمائندے کھڑے کریں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ 31 مارچ کو مینار پاکستان پر جے یو آئی ف کی اسلام زندہ باد کانفرنس ہوگی، مولانا فضل الرحمان کی قطر میں طالبان سے ملاقات کی خبریں من گھڑت ہیں۔