پاکستان
22 مارچ ، 2013

دو جونیئر ڈاکٹروں کو سیاسی بنیاد پر سینئر پوسٹ پر لگادیا گیا

کراچی …محکمہ صحت سندھ کارنا مے انجام دینے میں سب سے آگے ، دو روز میں گریڈ 18کے دو افسران کو بیسویں گریڈ میں تعینات کردیا گیا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حمزہ علی پنہور کو ڈسٹرک ہیتلھ آفیسر ملیر تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حمز علی سینئر میڈیکل آفیسر ہیں جو 18 گریڈ کی پوسٹ ہے جبکہ ڈی ایچ او کی پوسٹ 20 گریڈ کی ہو تی ہے۔ذرائع کے ڈاکٹر حمز علی پنور سابق ایم پی اے شمیم آرء پنہور کے شوہر ہیں۔کراچی میں تاحال اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور ڈی ایچ اوز تعینات نہیں کیئے گیئے ہیں۔جبکہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت کراچی میں ایک ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور پانچ ڈی ایچ اوز کو تعینات کیا جا نا ہے۔گزشتہ روز بھی محکمہ صحت میں اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ طحٰہ فاروقی کی جگہ اٹھارہ گریڈ کے خیرپور سے تعلق رکھنے والے افسر ڈاکٹر اعجاز گاجانی کو اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :