23 مارچ ، 2013
اسلام آباد … مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے اعلان کردہ 2 وعدوں اور ظلم کے خلاف جہاد کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں جاری کئے گئے بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں عمران خان کوکامیاب جلسے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پہلے اور دوسرے وعدے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، جس میں انہوں نے ظلم کے خلاف لڑنے اور سچ بولنے کا عہد کیا ہے۔