23 مارچ ، 2013
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ میں 7 ایڈیشنل ججوں کے تقرر اور لاہور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔ صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پشاور ہائیکورٹ میں جن 7 ایڈیشنل ججوں کے تقرر کی منظوری دی، ان میں جسٹس سید افسر شاہ، جسٹس لال جان خٹک، جسٹس اکرام اللہ خان، جسٹس عابد لطیف خان، جسٹس محمد داوٴد خان، جسٹس ملک منظور حسین اور محترمہ جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ ان ججوں کا تقرر ایک سال کیلئے کیا گیا ہے۔ صدر نے لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دی۔ ان میں جسٹس عبدالسمیع خان، جسٹس عباد الرحمان لودھی، جسٹس شوکت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی اور محترمہ جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں۔