23 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی میں پورٹ گرینڈ پر یوم پاکستان کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی کے ساتھ قومی ترانہ اور ملی نغمے گائے گئے۔تقریب میں بڑی تعداد میں مرد ،خواتین اور بچوں نیشرکت کی جنہوں نے ملی نغموں کے مقابلے میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایک منی کانسرٹ بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں حصہ لینے والے بچوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات چاہے کیسے بھی ہوں اپنا ملک اپنا ہی ہوتا ہے اور امید کرتے ہیں کے مستقبل میں حالات پر قابو پالیا جائے گا ۔