23 مارچ ، 2013
حیدرآباد…مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ وہ پارٹیاں اب بھول جائیں جو کہتی تھیں کہ ملت جعفریہ کے ووٹ ہماری جیب میں ہیں، اتحاد کے لئے سیاسی جماعتیں رابطے کررہی ہیں۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ پانچ سال میں ہمارے پانچ ہزار مومنین شہد کردیئے گئے،جن لوگوں نے ووٹ لئے وہ ہمارے لیے اواز اٹھانے کو تیار نہیں ہوئے۔ہماری قوم میں بیداری آگئی ہے۔ اب شیعت کے نام پر کوئی ووٹ لے کر نہیں جائے گا۔ عزاداری اور سکیورٹی سمیت جو ہم سے کئے گئے وعدے پورے کرے گا اس سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں رابطے کررہی ہیں فی الحال کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ 24 مارچ کو قران اہلبیت کانفرنس کی اجازت دینے اور سکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے بم دھماکوں اور سکیورٹی خدشات سے ڈرا رہی ہے۔