23 مارچ ، 2013
حیدرآباد…جئے سندھ قومی محاذ کے رہنما بشیر خان قریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر حیدرآباد میں جسقم کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ حیدرآباد میں جسقم کے کارکنوں نے نسیم نگر چوک سے مارچ شروع کیا اور قاسم آباد بائی پاس پر پہنچ کر دھرنا دیا۔ دھرنے کی وجہ سے حیدر آباد سے کراچی اور اندرون سندھ جانے والی ٹریفک معطل رہی۔ جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ بشیر قریشی کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔ قاتلوں کے خلاف مقدمے کے اندراج تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار ان کی منزل نہیں۔ انقلابی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ سات اپریل کو جسقم اپنی جدوجہد کی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔