23 مارچ ، 2013
پشاور…الیکشن کمشنرخیبر پختونخوا نے سیکورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سونو خان بلوچ نے کہا ہے کہ ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر میں جلوس کی شکل میں جانے سے گریز کریں۔کیونکہ عدالتوں میں جم عفیرکی وجہ سے نہ صرف کسی ناخوشگوار واقع ہونیکا اندیشہ ہوتا ہے۔ بلکہ اس سے عدالتوں کا تقدس بھی پامال ہوتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہ امیدوار کے ساتھ جانچ پڑتال کے دوران تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو ریٹرنگ افیسر کے دفترمیں آنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے امید ظاہر کی۔ کہ تمام امیدواران ان احکامات پر من و عن عمل کریں گے۔تاکہ انتخابی عمل پر امن اور خوشگوار انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں۔