پاکستان
23 مارچ ، 2013

جماعت اسلامی نے کراچی کا نقشہ بدلا،نعمت الله خان

جماعت اسلامی نے کراچی کا نقشہ بدلا،نعمت الله خان

کراچی …جماعت اسلامی ڈیفنس کلفٹن کے ورکرز کنونشن میں جماعت اسلامی نے اعلان کیاکہ قومی اسمبلی کے حلقے NA-250 سے نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ جماعت اسلامی کے امیدوار ہونگے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ باکردار ، بے داغ اور دیانتدار قیادت کو انتخابی میدان میں اتارا، عبدالستار افغانی اور میرے دور میں کیے گئے ترقی کے سفر کا مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں۔ نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہر کو روشنیوں کے شہر سے مقتل گاہ بنانے والوں کو عوام کی طاقت سے شکست دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد حق پرست نمائندوں نے کراچی کے تاجروں، صنعت کاروں اور عام شہریوں کو تحفے میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا تحفہ دیا ،جبکہ جماعت اسلامی نے اپنے دور نظامت میں ”تعمیر کراچی پروگرام“ جیسے بے شمار پروجیکٹ سے شہر کا نقشہ بدل دیا۔.انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ اگہ شہر کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو 11مئی کو گھروں سے نکل کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔ انہوں نے کہا ہے کراچی کو بھتہ مافیا اور ٹارگٹ کلرز سے نجات کیلئے عوام ترازو کے نشان پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر مختلف برادریوں اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے NA-250 پر جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں :