24 مارچ ، 2013
لندن....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ حلقہ بندیوں کے ذریعے کراچی میں مختلف زبانیں بولنے والے عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی ہے لیکن ہم سازش کرنے والوں کوبتادینا چاہتے ہیں کہ ہم نفر توں کو پھیلنے نہیں دیں گے اور پاکستان کی مختلف زبانیں بولنے والے مظلوموں کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ الطا ف حسین نے یہ بات ہفتہ کی شب نائن زیر و پر ایم کیو ایم کے مختلف زبانیں بولنے والے اور اقلیتی شعبوں کے کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔الطاف حسین نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں برسر اقتدار ظالموں او ر جابروں نے اپنے اور اپنے خاندانوں کے اقتدار کو قائم ودائم رکھنے کیلئے ”لڑاو¿اور حکومت کر و “کی پالیسی پر عمل کیا۔الطاف حسین نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پیار ومحبت کافلسفہ پیش کیا ہے ،میں تمام مظلوموں کو ایک پر چم تلے جمع کرنے کا عمل ماضی میں بھی کرتا رہاہوں ،آج بھی کر رہا ہوں اور اپنی آخری سانس تک کرتا رہوں گا۔الطاف حسین نے کہا کہ جب استحصالی قوتوں نے یہ دیکھا کہ تما م تر مظلوم پنجابی ،پختون ، سندھی ، بلوچی ، کشمیر ی ،سرائیکی ،ہزار ہ والے ،ہندو،عیسائی ،سکھ اورشیعہ سنی عوام ایم کیوایم کے پر چم تلے تیزی سے جمع ہورہے ہیں تو انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعے راتوں رات انتخابی حلقہ بندیوں میں تبدیلیاں کر کے مختلف زبانیں والے مظلوموں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم اس فیصلہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں لیکن اگر استحصالی قوتوں جءسوچ کر حلقو ں میں تبدیلیاں کی ہیں کہ مظلو م عوام تقسیم ہوجائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔