24 مارچ ، 2013
کراچی…سابق صدر پر ویز مشرف ساڑھے چار سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں وہ امارات ایئر لائن کی پر واز606کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔امارات ایئر لائن کی پرواز مقررہ وقت سے کچھ تاخیر بتائی کراچی پہنچی ،کراچی روانگی سے قبل دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر جلسے کا این او سی منسوخ ہونے کے بعد اب وہ کراچی ایئرپورٹ پر ہی خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہبا مشرف بعد میں پاکستان آئیں گی۔