پاکستان
03 مارچ ، 2012

شبقدر میں آفتاب شیر پاوٴ کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا، 7 افراد زخمی

شبقدر میں آفتاب شیر پاوٴ کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا، 7 افراد زخمی

چارسدہ … شبقدر میں آفتاب شیر پاوٴ کے قافلے کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس سے پولیس موبائل تباہ ہوگئی ، خود کش حملے میں 7افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چارسدہ کے علاقے شب قدر میں پیپلزپارٹی شیر پاوٴ کے رہنماوٴں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ پیپلزپارٹی شیرپاوٴ کا جلسہ ختم ہونے کے بعد اس وقت ہوا جب رہنماوٴں کا قافلہ گزر رہا تھا، قافلے میں آفتاب شیر پاوٴ، ان کے بیٹے سکندر شیر پاوٴ اور دیگر رہنما شامل تھے تاہم تمام رہنما خیریت سے ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچادیا گیا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :