25 مارچ ، 2013
اسلام آباد … پاکستان پیپلز پارٹی کس کی ہوگی اور تیر کا انتخابی نشان کس کو ملے گا اس بات کا فیصلہ الیکشن کمیشن آج کرے گا۔ ناہید خان نے الیکشن کمیشن کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے جماعت رجسٹرڈ کرانے کی درخواست دی تھی جبکہ غنوی بھٹو نے اپنی جماعت پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا نام پاکستان پیپلز پارٹی میں تبدیل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ جہانگیر بدر بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی دعویداری کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے تھے اور کچھ دستاویزات پیش کرنے کیلئے وقت مانگا تھا۔ الیکشن کمیشن نے انہیں 25 مارچ تک وقت دیا تھا اور ناہید خان کی تیر کے نشان کیلئے درخواست کے بعد پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریز کو تیر کا انتخابی نشان دینے کا فیصلہ بھی موٴخر کردیا گیا تھا۔ آج الیکشن کمیشن میں ہونے والی سماعت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی تیر کے نشان سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔