25 مارچ ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں ایم کیو ایم کا ووٹ بنک توڑنے کی سرکاری سازشیں ہیں، وہ انٹرنیشنل سیکر یٹر یٹ لندن میں آرگنائز نگ کمیٹی اور کارکنان سے گفتگو کررہے تھے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم دشمن عناصرنے پھرسازشوں کاایک نیاجال بچھادیا ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی دشمنی اقدامات بندکیے جائیں، ماضی میں پاکستان کے عوام آزمائشوں اورامتحانات سے گزرے، ایم کیوایم کاووٹ بینک توڑنیکی سرکاری سطح پرسازشیں کی جارہی ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ برطانیہ یونٹ کے ذمیداران اپنے علاقوں کے لوگوں کوسرگرم کریں، پوری دنیامیں کارکنان عالمی اداروں کوخطوط لکھیں، خطوط میں کراچی میں حلقہ بندیاں کرانے کے غیرآئینی اقدام سے آگاہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایم کیوایم کیخلاف یکطرفہ کارروائی سے گریزکرے۔