25 مارچ ، 2013
لاہور …لاہور میں گردن پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار 4 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔چار سالہ عثمان اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ جیسے ہی وہ شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاوٴن میں پہنچا پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی۔ عثمان کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر میو اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔