پاکستان
25 مارچ ، 2013

خیبر ایجنسی میں بارش سے چھت گرگئی، 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی

خیبر ایجنسی میں بارش سے چھت گرگئی، 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی

لنڈی کوتل…خیبر ایجنسی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے فاطمی خیل میں گزشتہ دودنوں سے جاری بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔حادثے میں دو بچے اور ایک بچی جاں بحق ہوگئی جن کی عمریں 8 سے بارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ملبے تلے دب کر دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں لنڈی کوتل اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :