25 مارچ ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف آج سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار اور بیرسٹر فروغ نسیم آج سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست درخواست دائر کرینگے۔ذرائع کے مطابق درخواست میں موٴقف اختیار کیاگیاہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کی جانے والی نئی حلقہ بندیاں غیر آئینی وغیرقانونی ہیں۔