25 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے میں پی ایم ٹی گرجانے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔ نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر نائن میں رات گئے پی ایم ٹی کھمبوں سمیت اچانک گرگیا ۔جس کے بعد علاقے میں بجلی فراہمی معطل ہوگی۔ پی ایم ٹی گرنے کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹ کر زمین پر بکھرگئیں۔علاقہ مکینوں نے جیونیوز کو بتایا کہ پی ایم ٹی کا کھمبا زنگ آلودہ ہوجانے کے باعث گرا جس کی وجہ سے پی ایم ٹی بھی تباہ ہوگیا۔ جس کے باعث گلی میں لگا دوسرا کھمبا ایک گھر کی بیرونی دیوار پر گرگیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کے عملے نے علاقے کی بجلی بند کردی ہے تاکہ گرنے والی تاروں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے جائے۔ لیکن متعدد بار بلانے کے باوجود کے ای ایس سی کا عملہ مرمتی کام کے لیے نہیں آیا۔