پاکستان
25 مارچ ، 2013

کراچی:سائٹ ایریا سے 2 ملزمان گرفتار،غیر قانونی اسلحہ برآمد

کراچی…کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سائٹ بی کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو سائٹ ایریا کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور 2 پستولیں بھی برآمد ہوئیں ہیں،پکڑے جانے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں :