دنیا
03 مارچ ، 2012

امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان، ہلاکتیں 28 ہوگئیں

امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان، ہلاکتیں 28 ہوگئیں

واشنگٹن … امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 28 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ گزشتہ ہفتے سے جاری موسم سرما کے طوفانوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔ موسم سرما کی تیز طوفانی ہواوٴں کی وجہ سے امریکا کے 4 ریاستوں کینٹکی، اوہایو، جنوبی انڈیانا اور الابامہ میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ طوفانی بگولوں کے باعث کئی گھروں اور ایک جیل کو بھی نقصان پہنچا جبکہ پورے خطے میں طوفان نے کئی گاڑیوں کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ گزشتہ ہفتے سے جاری طوفانوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کم از کم 41 ہو گئی ہے۔ ان طوفانوں کی وجہ سے امریکا میں خوف میں اضافہ ہوا ہے کہ کہیں 2012ء بھی طوفانوں کے حوالے سے برا سال ثابت نہ ہو کیونکہ گزشتہ سال بگولوں کی وجہ سے تقریبا 550 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :