پاکستان
03 مارچ ، 2012

مظفر گڑھ میں افسوسناک واقعہ ، برہنہ خاتون کو بازار میں گھمایاگیا

مظفر گڑھ میں افسوسناک واقعہ ، برہنہ خاتون کو بازار میں گھمایاگیا

مظفر گڑھ…مظفر گڑھ میں خاتون کو زد و کوب کے بعد نیم برہنہ کرکے بازار میں گھمایا گیا ۔خاتون کے بھانجے نادر نے ملزمان کی رشتے دار لڑکی عذراسے پسندکی شادی کی تھی۔مظفر گڑھ کی بستی شیروالی میں لڑکی کے رشتہ داروں نے جن کی تعداد 100سے زائداتھی نے پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کے گھر پر حملہ کر دیا اور گھر میں موجود خواتین کو شدید زد وکوب کیا اور ایک خاتون جو لڑکے کی خالہ ہیں کو اغواء کر کے لے گئے،اغواء کی گئی خاتون پر شدید تشدد کیا گیا، اس کے کپڑے پھاڑ دیئے اور برہنہ کرکے بازار میں گھمایا گیا پولیس کے مطابق تھانہ کنڈائی میں36نامزداور25نامعلوم افرادکیخلاف اغوا کامقدمہ درج کیاگیا۔

مزید خبریں :