26 مارچ ، 2013
کراچی …نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی سندھ ہائیکورٹ پہنچے اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ زاہد قربان علوی اور چیف جسٹس سندھ مشیر عالم کی ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل ہوا۔اس کے علاوہ آئندہ الیکشن میں عدالتی افسروں کی ذمہ داریوں اور عدالتی کردار سے متعلق بھی بات کی گئی۔ملاقات کے اختتام پر جب میڈیا نے نگراں وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرنیکی کوشش کی تو انھوں نے بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا آپ لوگ صرف دعا کریں۔اور ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔ اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔