پاکستان
26 مارچ ، 2013

باجوڑ ایجنسی : چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں کا حملہ،ہل کار زخمی

باجوڑ…باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں کے حملے میں سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر باجوڑ ایجنسی کے علاقے مٹاک میں قائم چیک پوسٹ پرافغان شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں ایک سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں تین شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :