پاکستان
26 مارچ ، 2013

رحمان ملک کی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل

رحمان ملک کی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل

اسلام آباد…سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے توہین عدالت کی فرد جرم عائدکرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ۔رحمان ملک پر الزام ہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے اسٹیل ملز کرپشن کیس کی تحقیقات پر اثر انداز ہو کر عدالتی کارروائی میں مداخلت کی۔ رحمان ملک نے انٹرا کورٹ اپیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے عدالتی کارروائی میں مداخلت نہیں کی۔

مزید خبریں :