26 مارچ ، 2013
کوئٹہ …گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کردی۔ گورنر نے کہا کہ یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے جس کے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملکی سیاست پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بی این پی کو بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ وہ صوبے کی ترقی میں بھی اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہوسکے گی۔