پاکستان
26 مارچ ، 2013

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بدھ کی صبح تک ملتوی

لاہور…لاہورمیں انتخابی امیدواروں کا فیصلہ کرنے کیلیے مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیا گیا ہے، رائے ونڈ جاتی عمرہ میں نواز شریف کی زیر صدارت میں پارلیمانی بورڈ اجلاس میں شہباز شریف،اقبال ظفر جھگڑا،راجا ظفر الحق،چوہدری نثار ،اسحاق ڈار، مہتاب عباسی ، پرویز رشید اوردیگررہنما وٴں نے شرکت کی۔اجلا س ساڑھے دس گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 11سو سے زائد حلقوں کیلیے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹوں کا اعلان بدھ کو کیا جائیگا اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائیگی۔

مزید خبریں :