26 مارچ ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو360 سابق ارکان قومی اسمبلی اور موجودہ سینٹرز کے بجلی کے بلوں کے بقایاجات کی فہرست فراہم کردی ہے۔الیکشن کمیشن کو نادہندگان کی فراہم کی گئی فہرست میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،چوہدری پرویز الہی ،سابق اسپیکرفہمیدہ مرزا ، میاں منظور وٹو، مخدوم امین فہیم ، مولانا فضل الرحمان ، شیخ وقاص اکرم ، سینیٹر اسحاق ڈار،سینیٹر افراسیاب خٹک، تہمینہ دولتانہ، سینیٹر بابر خان غوری، سینٹر حاصل خان بزنجو،ڈاکٹر عذرا پیچوہو،، آفتاب خان شیرپاو،سینیٹر الیاس بلور، وسیم اختر ،گل محمد جاکھرانی،شاہی سید، آیت الله درانی،اعجازشیرازی،اعجاز جکھرانی،نسرین جلیل،سینیٹر مولابخش چانڈیو،امیر مقام،جنرل عبدالقادر بلوچ اور نذر محمد گوندل سمیت دیگر شامل ہیں۔