26 مارچ ، 2013
حیدرآباد…مسلم لیگ ہم خیال کے رہنمااورسابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم پانچ سال بعد وطن واپس پہنچے توحیدرآباد ائیرپورٹ پر بھی کارکنوں نے استقبال کیا۔ان کا کہنا ہے کہ سیاست میں سب کے لیے دروازے کھلے ہیں سب سے بات چیت ہوسکتی ہے۔ارباب رحیم نے ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا زمانہ ہے ااوروہ لیکشن میں حصہ لینے آئے ہیں۔سیاست میں سب کے لیے دروازے کھلے ہیں سب سے بات چیت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے لاہور میں مل کرآگے چلنے پر بات ہوئی ہے۔ایم کیوایم کے ساتھ بھی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اچھے آدمی ہیں۔دنیا بھر میں الیکشن کمیشن پاور فل ہوتا ہے مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا الیکشن کمیشن بھی پورے ملک کا کنٹرول سنبھالیں گا۔