26 مارچ ، 2013
اسلام آباد…عام انتخابات میں میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی تیاری کے لیے اجلاس الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوا،جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں نے ضابطہ اخلاق پر رضامندی ظاہر کی ہے جس پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے صحافی نمائندوں پر مشتمل سیل قائم کیا جارہا ہے، سیفما کے امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ بعض صحافی تنظیموں کو ضابطہ اخلاق پر اعتماد میں لینا باقی ہے جس کے بعد ضابطہ اخلاق جاری کردیا جائے گا۔