پاکستان
26 مارچ ، 2013

بھائی کی بازیابی کے لیے قتل کے خدشے کی وجہ سے آواز نہ اٹھائی،مجاہد عمرانی

کوئٹہ …بلوچ وائس فارمسنگ پرسنز کے چیرمین نصر اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اب تک 505 لاپتا افراد کی مسخ شدہ لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 2 ہزار 350 افراد لاپتہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں وڈھ سے لاپتہ ہونے والے صاحب خان عمرانی کے بھائی مجاہد عمرانی کے ہمراہ نیو کانفرنس میں کہی۔مجاہدعمرانی نے کہا کہ میرے بڑے بھائی فروری 2010میں وڈھ سے لاپتا ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے اس لیے خاموشی اختیار کی تھی کہ اگر لاپتہ بھائی کے بارے میں آواز اٹھائی تو کہیں اس کی مسخ شدہ لاش نہ برآمد ہوجائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے بڑے بھائی صاحب عمرانی کو بازیاب کرایا جائے۔اس موقع پربلوچ وائس فارمسنگ پرسنز کے چیرمین نصر اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ وہ بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے جلد سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کریں گے۔

مزید خبریں :