26 مارچ ، 2013
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پرپہلی بغاوت سامنے آئی ہے۔سابق ایم پی اے عطیف الرحمان نے آزادحیثیت سے قومی اورصوبائی اسمبلی کاالیکشن لڑنے کااعلان کردیاہے۔پشاورکے صوبائی حلقے پی کے فائیو سے سابق ایم پی اے عطیف الرحمان نے این اے ٹواورپی کے فائیوسے آزاد حیثیت میں ا لیکشن لڑنے کااعلان کیا ہے۔ وہ یہ اعلان کرنے اپنے حامیوں کی بڑی تعدادکے ہمراہ پریس کلب آئے۔ جہاں اے این پی کے سینئررہنماء ہارون بلورانہیں منانے پہنچ گئے۔اس موقع پر کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی۔