26 مارچ ، 2013
پشاور…پشاور میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔ سیکڑوں گاڑیوں کے شیشوں پر لگے سیاہ اسٹیکر اتار کر خلاف ورزی کرنے پر چالان کردیا گیا ہے۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیاہ شیشوں والی گاڑیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی گئی تھی۔جس پر عملدرآمد کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے۔ پشاور میں ٹریفک پولیس نے مقامی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں گاڑیوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکشن ون فور کے تحت گاڑیوں کا چالان کیا