پاکستان
26 مارچ ، 2013

اسلام آبادکی طالبات کے قتل کا مقدمہ:ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد…زیادتی کے بعد دو طالبات کے قتل کیس میں ملزم ابرار اور اس کی ساتھی زہرہ مہک پر فرد جرم عائد کر دی گئی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادکی عدالت میں کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ عدالت نے کمسن طالبہ شہزادی اور اعلیٰ پولیس افسر کی نوجوان بیٹی سویرا کے قتل کیس کی سماعت کی جنہیں ملزم ابرار نے اپنی ساتھی زہرہ مہک کی مدد سے زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے مقدمے کا فیصلہ 30روز میں سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملزمان نے کمسن طالبہ شہزادی کی لاش نذرآتش کرکے ایک گٹرمیں پھینک دی تھی اور اس واقعہ کا سپریم کورٹ نے سوموٹو نوٹس لیا تھا۔ کیس کی مزید سماعت 28مارچ کو کی جائے گی۔استغاثہ کے وکیل چوہدری عبدالغفور قمرکاکہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے دونوں مقتولین کی قبر کشائی آئندہ ہفتے کی جائے گی۔

مزید خبریں :