26 مارچ ، 2013
پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری مال خانے میں موجودغیرممنوعہ بورکے اسلحہ کی نیلامی کافیصلہ کیاہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے سرکاری مال خانہ میں غیرممنوعہ بورکااسلحہ نیلام کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اور اس سلسلے میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری ڈویلپمنٹ طارق خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ جبکہ کمیٹی میں دومزیداراکین بھی شامل ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے اراکین غیرممنوعہ اسلحہ کی تعداد اور نیلامی کے حوالے سے تمام امورطے کرے گی۔