27 مارچ ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقہ گلبرگ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سرکاری ملازم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق سرکاری ملازم خواجہ عمران کی گاڑی پر عزت خان چوک کے مقام پر فائرنگ کی گئی۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ اس کا بیٹا رضا علی زخمی ہو گیاجسے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ خواجہ عمران میونسپل کارپوریشن پشاور میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔