پاکستان
27 مارچ ، 2013

وادی تیراہ : کالعدم تنظیموں میں جھڑپیں جا ری،مکین علاقہ چھوڑنے پر مجبور

وادی تیراہ : کالعدم تنظیموں میں جھڑپیں جا ری،مکین علاقہ چھوڑنے پر مجبور

پشاور…خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ دو کالعدم تنظیموں میں جھڑپوں کی وجہ سے میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ مقامی افراد گھر بار چھوڑ کر اور جان بچا کر مختلف علاقوں میں پناہ لے رہے ہیں، جہاں ان متاثرین کی زندگی مزید مشکل ہوگئی ہے۔ خیبر ایجنسی کے علاقہ تیراہ میں دو شدت پسند گرپوں میں جھڑپوں کی وجہ سے مقامی افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق اب تک 5ہزار خاندان نقل مکانی کر کے اورکزئی ایجنسی، ہنگو ،کرم ایجنسی ،کوہاٹ اور پشاور کے مختلف علاقوں میں جا بسے ہیں۔ ایف ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرین کی منتقلی کیلئے ڈھائی ہزار گاڑیاں کرائے پر حاصل کی گئی ہیں اور5سو خیمے اورکزئی ایجنسی بھیج دئے گئے ہیں۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ اب تک باقاعدہ کوئی کیمپ نہیں قائم کیاگیا اور نہ ہی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ متاثرین نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں کالعدم تنظیموں تحریک طالبان اور انصار الاسلام میں تقریبا ڈھائی ماہ سے جھڑپیں جاری ہیں اوراب تک دونوں گرپوں کے سیکڑوں شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :