27 مارچ ، 2013
کراچی…شاہ زیب قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گواہ محمد علی عامر کو جھوٹا قراردے دیا۔گواہ محمد علی عامر نے عدالت کی جانب سے جھوٹا قراردینے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شاہ زیب قتل کیس میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محمد علی عامر نے 25 مارچ کو ملزمان کے حق میں دانستہ جھوٹی گواہی دی،عدالت کی جانب سے جھوٹا قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے گواہ محمد علی نے بی این قریشی کے ذریعے وکالت نامہ داخل کردیا ہے۔