پاکستان
27 مارچ ، 2013

جام پور میں مسافر بس الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 10جاں بحق

جام پور میں مسافر بس الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 10جاں بحق

ڈیرہ غازی خان…ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں مسافر بس الٹنے سے دو خواتین اور تین بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ جام پور کے علاقے حمید والا میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔ڈیرہ غازی خان سے کوٹ مٹھن جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹرٹرالی کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،بس میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال جام پور منتقل کردیا گیا ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :