27 مارچ ، 2013
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس میں ملک اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال اور فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے متعلق امورپرغورجاری ہے۔ روال پنڈی میں جاری اجلاس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی سمیت پیشہ وارانہ تیاریوں سے متعلق امور پر بات چیت کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی امور پربھی غورکیاجائیگا۔