پاکستان
27 مارچ ، 2013

لاہور ہائیکورٹ : علاقائی بنچوں کی تشکیل کا کیس چیف جسٹس کوبھجوادیاگیا

لاہور ہائیکورٹ : علاقائی بنچوں کی تشکیل کا کیس چیف جسٹس کوبھجوادیاگیا

لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ناصرسعیدشیخ نے نئے علاقائی بنچوں کی سماعت کے معاملے کو بڑے بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کوبھجوادیا ہے، لاہور ہائی کورٹ میں ہائی کورٹ کے نئے علاقائی بنچوں کی تشکیل کے فیصلہ کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ناصرسعیدشیخ نے قرار دیا کہ اس معاملے میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں اس لئے اس کی تشریح کیلئے ضروری ہے کہ کیس کی سماعت بڑا بنچ کرے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹس بھی جاری کر دیئے ۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب کابینہ نے غیرآئینی طورپرہائی کورٹ کے نئے علاقائی بنچوں کی تشکیل کافیصلہ کیا جس کا مقصد عدلیہ کو کمزور کرنا اور وکلا کو تقسیم کرنا ہے ۔

مزید خبریں :