27 مارچ ، 2013
پشاور…پشاور میں پولیس نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کے قریب موجود ایک مشکوک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے والی پولیو ٹیم کے قریب ایک مشکوک شخص کوگرفتار کیاگیا ہے جس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار مسلح شخص کی تفتیش جاری ہے۔