پاکستان
27 مارچ ، 2013

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نااہلی میں شمار ہوسکتی ہے،الیکشن کمشنر پنجاب

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نااہلی میں شمار ہوسکتی ہے،الیکشن کمشنر پنجاب

لاہور…الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی امیدواروں کی نااہلی کے زمرے میں آسکتی ہے،سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنے سائن بورڈز اور ہورڈنگز اتارلیں ورنہ الیکشن کمشن خود کارروائی کرے گا۔ الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تعلیمی قابلیت کی کوئی شرط نہیں ہے تاہم جعلی ڈگریوں پر عدالتوں سے نااہل قرار دیئے گئے سابق ارکان اسمبلی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ محبوب انور نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پولنگ کے روز ووٹروں کی جان و مال کے تحفظ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :